• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امریکا میں ایک ہی روز میں 4 ہزار ہلاکتوں کا پھر ریکارڈ

واشنگٹن (اے ایف پی /جنگ نیوز ) امریکا میں کورونا سے ایک ہی روز میں ایک بار پھر 4 ہزار سے زائد ہلاکتیں ہوئی ہیں جبکہ برطانیہ میں بھی مہلک وائرس تیزی سے پھیل رہا ہے، امریکا نےکورونا وائرس کے خلاف اقدامات پر ڈبلیو ایچ او کو خراج تحسین پیش کیا ہے،ادھر زمبابوے کے وزیر خارجہ سیبوسیسو مویو کووڈ 19 کے باعث انتقال کرگئے۔اے ایف پی کے مطابق زمبابوے کی حکومت نے وزیر خارجہ کی موت کی تصدیق کردی۔دوسری جانب منگولیا کے وزیر اعظم خورلس اوکھنا نے کورونا وائرس سے نمٹنے میں ناکامی پر حکومت مخالف احتجاج کے بعد وزارت عظمیٰ سے استعفیٰ دے دیا۔برطانوی میڈیا کے مطابق منگولیا کے پارلیمنٹ کے سامنے سیکڑوں لوگوں نے احتجاج کیا تھا۔

تازہ ترین