• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

افغانستان کا طالبان پر امن مذاکرات میں سست پیش رفت کا الزام

کابل /دوحا(جنگ نیوز )دوحہ میں جاری امن مذاکرات میں سست پیش رفت پر افغان حکومت نے طالبان پر کڑی تنقید کی ہے۔ دوسری جانب طالبان قیادت نے نئی امریکی حکومت کو خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر امریکا نے فوجی واپس نہ بلائے تو پھر طالبان اہم فیصلہ کریں گے۔تفصیلات کے مطابق صدر اشرف غنی کے مشیر وحید عمر نے کابل میں ایک پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ طالبان میں کوئی تبدیلی نہیں آئی ہے اور وہ یہ دیکھنے سے قاصر ہیں کہ امن مذاکرات میں کیا کچھ داؤ پر لگا ہے۔

تازہ ترین