• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھٹہ مزدوروں کو ایک ماہ میں سوشل سکیورٹی کارڈ جاری کرنیکی ہدایت

ملتان (سٹاف رپورٹر) ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل قمرالزمان قیصرانی نے سوشل سکیورٹی کارڈ کے اجراءکے لئے ایک ماہ کا وقت دیا اور کہا کہ ای او بی آئی بھٹہ مالکان سے پنشن کنٹری بیوشن کی وصولی شروع کرے۔اجلاس میں اسسٹنٹ ڈائریکٹر لیبر کامران علی،ڈسٹرکٹ اٹارنی،ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن کے نائب صدر،ڈپٹی ڈائریکٹر ماحولیات،سوشل سکیورٹی آفیسر اور بھٹہ مالکان نے بھی شرکت کی۔اجلاس میں بریفنگ دیتے ہوئے بتایا گیا کہ چائلڈ لیبر کی شکایات پر ضلع میں چھ مقدمات درج کرائے گئے،ایک ماہ کے دوران ضلع میں جبری مشقت کا کوئی کیس رپورٹ نہیں ہوا۔
تازہ ترین