• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گردوں کی غیرقانونی پیوندکاری میں ملوث 6 ملزمان کا ریمانڈ منظور

ملتان (سٹاف رپورٹر) جوڈیشل مجسٹریٹ ملتان نے گردوں کی غیر قانونی پیوندکاری میں ملوث 6 ملزمان کا جوڈیشل ریمانڈ منظورکرلیا ہے۔ ایف آئی اے کے مطابق ملزمان کو سٹنگ آپریشن کے ذریعے گرفتار کرکے لاکھوں روپے اور معاہدے کی کاپی بھی برآمد کرلی گئی ہے۔سٹنگ آپریشن لاہور کے جناح اسپتال کے باہر کیا گیا۔ گینگ نے وہاڑی کے رہائشی تین افراد جاوید ، کبیر اور منیر کو گردے فروخت کرنے کے لیے لاہور بلوایا تھا۔50 لاکھ روپے میں گردوں کی فروخت کا معاہدہ طے پایا۔ایف آئی اے کی ٹیم نے گینگ کے دیگر ملزمان ذوالفقار، جماعت علی،علی حسن اور رانا محمد اقبال کو بھی گرفتار کرلیا۔
تازہ ترین