مستقبل کے واقعات دکھانے کے حوالے سے مشہور کارٹون سیریز ’دی سمپسنز‘ میں امریکی نائب صدر کا حلف اٹھانے والی پہلی ایشیائی سیاہ فام خاتون کملا ہیرس کے لباس اور جیولری کے حوالے سے پیشگوئی کردی گئی تھی۔
20 جنوری 2021 کو امریکا کی نومنتخب نائب صدر کملا ہیرس نے جامنی رنگ کا جو لباس زیب تن کیا ویسا ہی لباس 2000 میں ’دی سمپسنز‘ کی ایک قسط میں کارٹون کردار لیزا ہیرس نے پہنا تھا۔
یہ لباس بالکل ایک جیسا تھا یہاں تک کہ گلے میں سفید موتیوں کا ہار بھی مختلف نہ تھا ،تاہم معمولی فرق یہ تھا کہ اس کردار کو پہلی منتخب امریکی صدر دکھایا گیا تھا۔
31 سیزنز اور 677 اقساط پر مبنی اس کارٹون سیریز کا حوالہ دیتے ہوئے سوشل میڈیا پرکملا ہیرس سے مشابہہ لباس زیب تن کیے کردار کا حوالہ دیتے ہوئے کہا جارہا ہے کہ کملا ہیرس کے لباس اور جیولری کی 21 برس پہلے ہی پیشگوئی کر دی گئی تھی۔
’دی سمپسنز‘ نائب صدر کے لباس کے حوالے سے مشابہت دیکھ کر سوشل میڈیا پر مختلف تبصروں کا بازار گرم ہے۔
میں ’دی سمپسنز‘ کی ایک قسط میں کورونا وائرس سے پیدا ہونے والی صورت حال سے ملتی جلتی کیفیت بھی پیش کی گئی تھی، جبکہ 1996 میں ’دی سمپسنز‘ کی ایک قسط میں کیپٹل ہل کی عمارت پر دھاوا بولنے کا منظر پیش کیا گیا تھا۔
اس سے قبل اس سیریز سے متعلق یہ دعویٰ بھی سامنے آیا تھا کہ 1993 میں اس کارٹون نے کورونا وائرس کی حالیہ وبا کی بھی پیش گوئی کی تھی اور بیروت دھماکے کے متعلق بھی ایسا ہی دعویٰ سامنے آیا تھا۔
1989 میں پیش کیے جانے والے اس کارٹون سیریز کو ایک بہت ہی مشہور اینیمیٹڈ کامیڈی سیریز سمجھا جاتا ہے۔
اس سیریز میں ڈیڑھ لاکھ سے زائد مزاح سے بھرپور مناظر پیش کیے گئے لیکن آج اس سیریز کی وجہ اہمیت و مقبولیت اس کے مذاق نہیں بلکہ اس میں پیش کیے گئے واقعات کا موجودہ دور میں رونما ہونا ہے۔