• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لندن میں قائداعظم کے نام کی تختی کہاں اور کیوں ہے؟

بانی پاکستان قائداعظم نے اپنی حیات میں لندن میں جہاں قیام کیا وہ مقام   اب ایک تاریخی مقام بن چکا ہے۔

’وزارت خارجہ پبلک ڈپلومیسی‘ کے سوشل میڈیا اکاؤنٹ سے شیئر کی گئی تصویر میں اس تاریخی مقام کی تصویر شیئر کرتے ہوئے بتایا گیا ہے کہ قائد اعظم محمد علی جناح سن 1890 کی دہائی کے آخر میں لندن چلے گئے اور  لندن میں انہوں نے جہاں قیام کیا وہاں موجود ایک مکان پر ایک تختی لگی جس کے مطابق قائد اعظم وہاں 1895 تک رہائش پذیر تھے۔

اس تصویر کو سوشل میڈیا پر بڑی تعداد میں پسند کیا جارہا ہے۔



خیال رہے کہ گزشتہ ہفتے عظیم مفکر اور شاعر محمد اقبال 1907 میں ہائیڈل برگ میں جس مکان میں قیام پذیر تھے اس تاریخی مقام کی تصویر شیئر کی گئی تھی۔

تازہ ترین