• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جرمنی کا تاریخی مقام جہاں علامہ اقبال کی نظم کنندہ ہے

عظیم مفکر اور شاعر محمد اقبال 1907 میں ہائیڈل برگ میں جس مکان میں قیام پذیر تھے، وہ دریائے نیکر کے کنارے سڑک کی دوسری طرف واقع ہے۔

اقبال اسی گھر سے نکل کر سڑک کی دوسری طرف دریائے نیکر کے کنارے بیٹھا کرتے تھے ۔ ڈاکٹر علامہ محمد اقبال کی اس رہائش گاہ کو شہر کی پارلیمنٹ 1969 میں ایک یادگار ورثہ قرار دے چکی ہے۔


مفکر پاکستان نے انہی رومان پرور کناروں پر بیٹھ کر اک نظم ’ایک شام‘(دریائے نیکر، ہائیڈل برگ کے کنارے) لکھی تھی، جس کا جرمن زبان میں ترجمہ کرکے اس کو یادگاری کتبے پر لکھ کر وہیں نصب کیا گیا ہے۔ نظم کے اشعار کچھ یوں ہیں:

خاموش ہے چاندنی قمر کی

شاخیں ہیں خاموش ہر شجر کی

وادی کی نوا خاموش

کہسار کی سبز پوش خاموش

فطرت بےہوش ہوگئی ہے

آغوش میں شب کے سوگئی ہے

کچھ ایسا سکوت کا فسوں ہے

نیکر کا خرام بھی سکوں ہے

اے دل، تو بھی خاموش ہوجا

آغوش میں غم کو لے کے سوجا

اس دریا کی قریبی سڑک کو اقبال کے نام سے منسوب کرکے اقبال کو خراج تحسین پیش کیا گیا ہے۔ یہ اقبال اوفر کے نام سے مشہور ہے۔

 فوٹ پرنٹ کے عالمی دن کی مناسبت سے اسی یادگار کی ایک تصویر ’وزارت خارجہ پبلک ڈپلومیسی‘ کے سوشل میڈیا اکاؤنٹ سے شیئر کی گئی ہے۔

اس تصویر کو سوشل میڈیا پر بڑی تعداد میں پسند کیا جارہا ہے۔

تازہ ترین