• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پہلی فلم میں اداکارہ راکھی سے مارپیٹ پر گھر والوں نے نکال دیا تھا، رنجیت

سینیئر بالی ووڈ اداکار رنجیت (گوپال بیدی) کا کہنا ہے کہ جب انھوں اپنی پہلی فلم میں بطور وِلن اداکارہ راکھی گلزار کے کپڑے پھاڑنے کی کوشش کی تو انھیں انکے گھر سے دھکے دیکر نکال دیا گیا تھا۔

رنجیت نے یہ انکشاف کپل شرما کے شو میں گفتگو کے دوران کیا، شو میں انکے ساتھ ایک اور سینیئر اداکار گلشن گرور اور بندو بھی موجود تھے جو خود بھی وِلن کا رول کرتے رہے ہیں۔

رنجیت نے 50 برسوں سے زیادہ طویل کیریئر کے دوران دوسو سے زیادہ بالی ووڈ فلموں میں کام کرچکے ہیں اور زیادہ تر فلموں میں انھوں نے ویلن (غنڈے یا بدمعاش) کا کردار ادا کیا۔


انھوں نے کہا کہ جب انھوں نے اپنی پہلی فلم ’شرمیلی‘ میں کام کیا اور فلم ریلیز ہوئی تو اسے دیکھنے کے بعد گھر والوں نے انھیں فلم میں انکے کردار کی بنیاد پر دھکے دے کر نکال دیا تھا۔ 

 اداکار رنجیت کا کہنا تھا کہ گھر والے کہتے تھے کہ یہ کوئی کام ہے، کوئی میجر، افسر، ایئرفورس افسر یا ڈاکٹر کا کردار کرو، باپ کی ناک کٹوادی، اب کونسا منہ لیکر امرتسر (جائے پیدائش) جاؤگے۔

تازہ ترین