کراچی (شکیل یامین کانگا /اسٹاف رپورٹر) جہانگیر ریاض کا کہنا ہے کہ پاکستان باکسنگ فیڈریشن کا بلامقابلہ صدر منتخب ہوچکا ہوں، میرے مقابلے پر کسی نے بھی کاغذات نامزدگی جمع نہیں کرائے تھے، کوشش ہوگی کہ پاکستان ملکی اور عالمی باکسنگ میں کھویا ہوا تشخص دوبارہ حاصل کرسکے۔ جنگ سے گفتگو میں ان کا کہنا تھا کہ اتوار کو لاہور میں ہونے تین نشستوں پر ہونے والے انتخابات ڈرامہ ہیں، میں اور میرے ساتھی جنرل کونسل کے اجلاس میں شرکت کریں گے۔