• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

محمد وسیم کی نماز جنازہ ادا ، میت آج پاکستان پہنچے گی

لندن، بولٹن (نمائندگان جنگ) لندن کے ممتاز پاکستانی محمد وسیم کے جسد خاکی کو گزشتہ روز لندن سے ترکش ایئرلاین براستہ استنبول کے ذریعے پاکستان کے لیے روانہ کر دیا گیا ہے۔ ان کی میت آج بروز ہفتہ 5 بجے صبح اسلام آباد پہنچے گی ۔یہ تفصیل مرحوم کے دوست منصور خان نے بتائی ہے پشاور سے تعلق رکھنے والے 36 سالہ محمد وسیم سینز بری میں ملازمت کرتے تھے ان کی برین ہمبرج سے 18 جنوری کو رائل ہاسپٹل لندن میں موت واقع ہو گئی تھی منہاج القرآن مسجد فاریسٹ گیٹ ایسٹ لندن میں نماز جنازہ ادا کر دی گئی ہے جبکہ تدفین پاکستان میں عمل میں لائی جائے گی _ لندن کی ممتاز سماجی شخصیات منصور خان ان کے بھائی شاہد اعجاز رانا نے میت کی اس کرونا پینڈیمک کے مشکل دور میں پاکستان روانگی کے لیے سفری دستاویزات کی فراہمی میں ہائی کمیشن پاکستان کے تمام عملے کے تعاون کو سراہا ہے جبکہ انہوں نے ہسپتال سے باڈی ریلیز کرنے اور دیگر متعلقہ معاملات کے تعاون پر ہسپتال کے سٹاف اور کمیونٹی کی متعدد شخصیات کے کردار کی بھی تعریف کی ہے کہ جو اس وقت فرنٹ لائن پر مدد مہیا کر رہے ہیں _ دریں اثناء محمد وسیم کی اچانک وفات پر برطانیہ سے کمیونٹی کی متعدد شخصیات نے تعزیت کی ہے اظہار تعزیت کرنے والوں میں لارڈ قربان حسین بھی شامل ہیں۔
تازہ ترین