اسلام آباد(نمائندہ جنگ) قائد حزب اختلاف میاں شہباز شریف اور سابق اپوزیشن لیڈر سید خورشید شاہ نے اپوزیشن کو پروڈکشن آرڈر کے لیے سپیکر کو درخواست دینے سے روک دیا ،حزب اختلاف کی طرف سے گزشتہ روز میاں شہباز شریف اور سید خورشید شاہ کو قومی اسمبلی اجلاس میں لانے کے لیے سپیکر کو درخواستیں تیار کی گئیں لیکن میاں شہباز شریف اور سید خورشید شاہ نے سپیکر کو پروڈکشن آرڈر کے لیے درخواست نہ دینے کی ہدایت کی ،سابق سپیکر سردار ایاز صادق کا کہناہے کہ سپیکر کی ذمے داری ہے کہ وہ اپنے زیر حراست ارکان کو ایوان میں لائیں ،میاں شہباز شریف کی طرف سے کوئی درخواست نہیں دیں گے۔