• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان نے کووڈ 19ویکسین مانگی تو بھارت کو دینے میں کوئی حرج نہیں ہوگا، بھارتی اخبار

نئی دہلی(جنگ ڈیسک) کورونا وائرس کو شکست دینے کے لئے بھارت کی جانب سے پڑوسی ممالک کی مسلسل مدد کی جارہی ہے۔ بھارت اب تک بنگلہ دیش ، نیپال ، بھوٹان اور مالدیپ کو کورونا ویکسین کی لاکھوں خوراکیں بھیج چکا ہے۔ بھارتی ویکسین کی دنیا بھر میں بہت زیادہ طلب ہے۔ اب تک تقریبا 92 ممالک بھارتی حکومت سے ویکسین خریدنے پر خواہش ظاہر کر چکے ہیں۔ ایسی صورتحال میں سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ کیا پڑوسی ملک پاکستان بھی بھارت سے ویکسین کی خوراک لے سکتا ہے؟میڈیا رپورٹس کے مطابق ہمسائے فرسٹ پالیسی کے تحت بھارت اپنے پڑوسی اور قریبی ممالک کو کورونا ویکسین بھیج رہا ہے۔ بھارتی اخبار دینک بھاسکر نے سرکاری ذرائع کے حوالے سے دعوی کیا ہے کہ پی ایم مودی انسانیت کے نام پر پڑوسی ممالک کو کورونا ویکسین دے رہے ہیں۔ ایسے میں اگر پاکستان بھی ویکسین مانگتا ہے تو اسے بھارت کو دینے میں کوئی حرج نہیں ہوگا۔

تازہ ترین