• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بختاور بھٹو کا بہن کیلئے محبت بھرا پیغام

گزشتہ دنوں ملتان میں اپنی سیاسی اننگز کا آغاز کرنے والی آصفہ بھٹو کیلئے بہن بختاور بھٹو نے پیار بھرا پیغام جاری کیا ہے۔

بختاور بھٹو نے آصفہ کی ٹوئٹ ری ٹوئٹ کرتے ہوئے انہیں ملتان کے کامیاب جلسے کی مبارکباد دی اور ساتھ دعائیہ پیغام بھی لکھا۔

بختاور بھٹو نے اپنے ٹوئٹ میں بہن کو قیمتی ستارے سے تشبیہ دیتے ہوئے لکھا کہ ’اللہ ہمارے سب سے قیمتی ستارے کو ہمیشہ اپنے حفظ و امان میں رکھے۔‘


خیال رہے کہ سابق صدر آصف علی زرداری اور سابق وزیراعظم بینیظیر بھٹو کی صاحبزادی آصفہ بھٹو کی ملتان میں ہونے والے اپوزیشن جماعتوں کے اتحاد پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے تحت ہونے والے جلسے میں پہلی سیاسی انٹری دی۔

آصفہ بھٹو کے پہلے بڑے سیاسی خطاب کے سوشل میڈیا پر خوب چرچے ہورہے ہیں۔

آصفہ بھٹو نے ملتان میں ہونے والے اپوزیشن جماعتوں کے اتحاد پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے تحت ہونے والے جلسے میں کارکنان کی بے انتہا محبت پر ان کا شکریہ ادا کیا۔

آصفہ نے یہ بھی لکھا کہ ’گرفتاریاں، راستوں میں رکاوٹیں، لاٹھی چارج نے ہمیں پہلے بھی کبھی نہیں روکا آئندہ بھی نہیں روک سکے گا۔‘

تازہ ترین