چینی کمپنی کین سائنو نے پاکستان کو 2 کروڑ کورونا ویکسین کی پیشکش کردی ہے۔
بلوم برگ رپورٹ کے مطابق جنوبی ایشیا کے لوگوں پر ویکسین کے تیسرے مرحلے کے تجربات کے نتائج کچھ دنوں میں متوقع ہے، ویکسین صرف ایک بار لگائی جائے گی۔
رپورٹ کے مطابق ویکسین کی فراہمی اور قیمت کے حوالے سے پاکستان کمپنی کی ترجیحات میں شامل ہو گا۔
بلوم برگ کے مطابق پاکستان پہلے ہی چینی کمپنی سائنوفارم کو 12 لاکھ کورونا ویکسن کے آرڈر دے چکا ہے۔
رپورٹ کے مطابق سائنو فارم کی پاکستان کو ویکسین کی فراہمی 31 جنوری سے شروع ہو جائے گی۔