• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

روکے گئے طیارے کی کمپنی کو پی آئی اے نے 7 ملین ڈالر کی ادائیگی کردی

پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن (پی آئی اے) کا ملائیشیا میں روکا گیا طیارہ کوالالمپور ایئرپورٹ پر موجود ہے۔

ترجمان پی آئی اے کے مطابق پاکستان ایئرلائن ملائیشیا میں ضبط طیارے کی کمپنی کو 7 ملین ڈالرز کی ادائیگی کرچکی ہے۔

ترجمان ایئرلائن کے مطابق ملائیشیا کی عدالت میں طیارے کے مقدمے کی سماعت 27 جنوری کو ہوگی۔


پی آئی اے کا طیارہ 15 جنوری کو کوالالمپور کی عدالت کے حکم پر ملائیشین حکام نے تحویل میں لے لیا تھا۔

پی آئی اے نے آئرش کمپنی کو لیزنگ فیس کی ادائیگی 6 ماہ سے روک رکھی تھی ۔

ذرائع کے مطابق برطانوی عدالت میں پی آئی اے اور ایک پارٹی کا کیس زیر التوا ہے۔

تازہ ترین