• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بسمہ سلیم اغواء کیس، مفرور ملزم اشتہاری قرار، وارنٹ گرفتاری جاری

کراچی (اسٹاف رپورٹر)انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت میں بسمہ سلیم اغواءکیس کے حوالے سے پولیس نے مقدمہ میں مفرور ملزم آغا منصور سے متعلق رپورٹ پیش کردی ۔عدالت نے ملزم آغا منصور کو اشتہاری قرار دیتے ہوئے مفرور ملزم کے تاحیات وارنٹ گرفتاری جاری کردئیے۔ ہفتے کو انسداد دہشت گردی عدالت میں بسمہ سلیم اغوا کیس کی سماعت ہوئی۔ تفتیشی افسر کا کہنا تھا کہ آغا منصور کے خلاف اشتہاری قرار دینے کی کاروائی مکمل کر لی گئی ہے، مقدمہ میں مظفر عرف موزی، فیاض سولنگی، طارق زوہیب قریشی اور وسیم راجہ جیل میں ہیں۔عدالت نے سماعت 25 فروری تک ملتوی کردی۔ استغاثہ کے مطابق ملزموں نے 2019 میں دعا منگی اور بسمہ کو ڈیفنس سے اغوا کیا،ملزموں نے تاوان لیکر دعا منگی اور بسمہ کو رہا کیا،ملزموں کو درخشاں پولیس نے حراست میں لیا تھا۔

تازہ ترین