آپ آف لائن ہیں
جمعہ20؍ رجب المرجب 1442ھ 5؍مارچ2021ء
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
Jang Group

ہیپاٹائٹس کنٹرول پروگرام کے عملے کی مدت ملازمت میں دو سال کی توسیع

کراچی (اسٹاف رپورٹر) محکمہ صحت سندھ نے ہیپاٹائٹس پرویوینشن اینڈ کنٹرول پروگرام کے عملے کو مذید دو سال کی توسیع دے دی ہے ۔ ملازمت میں توسیع کی مدت جولائی 2020سے تصور کی جائے گی ۔تفصیلات کے مطابق ہپاٹائٹس کنٹرول پروگرام کے 21افسران وملازمین کی دوسالہ مدت پوری ہوگئی تھی جس کے بعد ہیپاٹائٹس پرویوینشن اینڈ کنٹرول پروگرام کا شعبہ غیر فعال ہوگیا تھا ،اور سرکاری اسپتالوں میں ہیپاٹائٹس کی ویکسینیشن بھی نہیں کی جارہی تھی،جس کے بعد محکمہ صحت سندھ نے مذکورہ پروگرام کے عملے کی مدت ملازمت میں دو سالہ توسیع کا نوٹیفیکیشن جاری کردیا ہے ۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید