کراچی (شکیل یامین کانگا /اسٹاف رپورٹر) پاکستان باکسنگ فیڈریشن کے اگلی چار سالہ مدت کیلئے صدر اور جوائنٹ سیکرٹریز کے انتخابات آج لاہور میں ہوں گے۔ فیڈریشن کے چیئرمین اور سیکرٹری بلامقابلہ منتخب ہوچکے ہیں جبکہ صدرکیلئے خالد محمود چوہدری اور جہانگیر ریاض کے درمیان مقابلہ جبکہ جوائنٹ سیکرٹریز کی مرد اور ویمن سیٹ پر انتخاب ہوگا۔ پی بی ایف کے بلامقابلہ سیکرٹری ناصر تنگ کا کہنا ہے کہ چیئرمین اور سیکرٹری سمیت کئی عہدیدار بلامقابلہ منتخب ہوچکے ہیں جبکہ صدر اور جوائنٹ سیکرٹریز کی دو نشستوں پر انتخابات ہوں گے۔ باکسنگ فیڈریشن کے دوسرے گروپ کے سیکرٹری جنرل اکرم خان کا کہنا ہے کہ جہانگیر ریاض بلامقابلہ صدر منتخب ہوچکے ہیں۔ ہمارا گروپ جہانگیر ریاض کی بھرپور حمایت کرتا ہے۔