• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایک ارب ڈالرز کا حصول اجارہ سکوک بانڈ کے اجراء کا فیصلہ

اسلام آباد( مہتاب حیدر) حکومت نے بجٹ خسارے سے نمٹنے کے لئے اجارہ سکوک بانڈ کے اجرا کا فیصلہ کیا ہے جس سے ایک ارب ڈالر تک حاصل ہوسکیں گے اس اجرا کے لئے حکومت نے اسلام آباد میں واقع 750 ایکڑ پر محیط ایف 9 پارک کو گارنٹی کے طور پر پیش کیا ہے ۔ 

اس سلسلے میں ایک سمری اگلے ہفتےجنوری 26 کو ہونے والی کیبینٹ میٹنگ میں منظوری کے لئے پیش کی جائے گی میٹنگ کی صدارت وزیراعظم عمران خان کریں گے،سکوک بانڈ مقامی اور بین الاقوامی سطح پر متعارف کرایا جارہا ہے۔

تاہم جب پاکستان تحریک انصاف حزب اختلاف میں تھی تو بین الاقوامی اور مقامی طور پر بانڈ جاری کرنے کی مخالفت کرتی رہی ہے،اس سلسلے میں فائنانس ڈویژن نے کیبینٹ کو سمری روانہ کردی ہے۔

گزشتہ سال حکومت نے کراچی کے جناح انٹرنیشنل ایئر پورٹ اور پاورڈسٹریبیوشن کمپنیوں کو گارنٹی کے طور پر پیش کیا تھا، یورو بانڈ کے لئے مقامی اور بین الاقوامی 10 بنکوں نے حصہ لیا تھا۔ 

تحریک انصاف ماضی میں قومی اثاثے گروی رکھ کر بانڈ جاری کرنے کی سخت مخالفت کرتی رہی ہے۔

تازہ ترین