• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چیئرمین نیب سے کہا کہ جس افسر نے چوری کی ہے اسے ضرور پھانسی پر لٹکائیں، اعظم سواتی

لاہور (نمائندہ جنگ) وفاقی وزیر ریلوے اعظم خان سواتی نے کہا ہے کہ اپوزیشن کو بری شکست ہوگی،یہ اسلام آباد آئے تو منہ کی کھانا پڑے گی.

اپوزیشن جب اسمبلیوں سے استعفے دیگی تو مٹھائی تقسیم کروں گا،براڈ شیٹ کیس میں جن کے ہاتھ کالے ہوئے وہ سامنے آ جائیں گے اور ان کے منہ بھی کالے ہوں گے۔میں نے چیئرمین نیب سے ملاقات کی اور اُن سے کہا کہ جس افسر نے چوری کی ہے اسے ضرور سزا دیں، پھانسی پرلٹکائیں لیکن بہتری کے کام کیلئے موقع دیں۔

اپوزیشن اپنی کرپشن بچانے کیلئے جمہوریت، پارلیمنٹ اور سیاست کے پیچھے چھپ رہی ہے،سپیکر اسد قیصر اورسینٹ چیئرمین صادق سنجرانی ہی چیئرمین نیب کو بلا سکتے ہیں۔

محکمہ ریلوےکو اپنے پیروں پر کھڑا کرنےکیلئے ایک سال کا عرصہ درکار ہے، میرےایک ماہ کا گزشتہ 70سالوں سے موازنہ نہ کریں، میرے پاس الہ دین کا چراغ نہیں جسے رگڑ کر سب کچھ ٹھیک کردوں،نئے بزنس ماڈل کے مطابق ریلوے کو خسارے سے نکالیں گے،جب تک حکومت ہے میں اُس وقت تک ریلوے میں رہوں گا اور ریلوے کو ٹھیک کرکے جاؤں گا ۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے ریلوے ہیڈکوارٹرز لاہور میں پریس کانفرنس اور میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

تازہ ترین