• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ملتان ڈیولپمنٹ اتھارٹی گورننگ باڈی اجلاس، متعدد امور کی منظوری

ملتان (سٹاف رپورٹر) ملتان ڈیولپمنٹ تھارٹی (ایم ڈی اے) کی 85ویں گورننگ باڈی کا اجلاس چیئرمین ایم ڈی اے رانا عبدالجبارکی صدارت میں ہوا،اجلاس میں ایم ڈی اے کے 10اور واسا کے 4ایجنڈا آئٹم منظوری کے لئے پیش کئے گئے۔ ملازمین کی مختلف پوسٹوں کی ترقی کیلئے پروموشن چینل بنانے کی اجازت لی گئی۔نیو شاہ شمس ہاؤسنگ سکیم میں ایم ڈی اے کے ایکوائر شدہ رقبہ پر عدالت عالیہ ڈبل بینچ کے آرڈر کے تحت حقوق یافتہ افراد سے ریکوری کرنے کیلئے کمیٹی تشکیل دے دی گئی۔ایم ڈی اے میں موٹر ٹرانسپورٹ آفس والی جگہ پر جوائنٹ وینچر کی بنیاد پر نئی بلڈنگ تعمیر کی اجازت کے علاوہ ایم ڈی اے کے عدالتی معاملات کو بر وقت نمٹانے کیلئے جز وقتی ایک لیگل ایڈوائزر اضافی کی اجازت لی گئی۔فاطمہ جناح ہاؤسنگ سکیم میں گرڈ اسٹیشن کی انسٹالیشن اور آپریشن نگرانی کیلئے عارضی بنیاد پر ایک انجینئر بھرتی کرنے کی اجازت دے دی گئی۔ملتان ماسٹر پلان کو ریوائز کرنے کیلئے پہلے سے تشکیل دی گئی کمیٹی میں ممبر صوبائی اسمبلی ملک سلیم لابر کو شامل کرنے کی اجازت لی گئی۔واسا میں لیز پر دی جانے والی جگہوں کے بارے میں قومی اخبارات میں اشتہار دینے کی اجازت دے دی گئی۔ایم ڈی اے اور واسا ملازمین اور آفیسرز کی سنیارٹی علیحدہ علیحدہ کرنے کی اجازت لی گئی۔واسا میں درجہ چہارم کے ملازمین کی کمی کو دور کرنے کیلئے سیورمین بھرتی کرنے کی اجازت دے دی گئی۔اجلاس میں وائس چیئرمین ایم ڈی اے فرخ نسیم راں،اشرف ناصر خان، ممبر گورننگ باڈی سبین گل خان، ممبر صوبائی اسمبلی ملک محمد سلیم اخترلابر، ڈائریکٹر جنرل ایم ڈی اے آغا محمد علی عباس، ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل ایم ڈی اے /منیجنگ ڈائریکٹر واسا ناصر اقبال،نمائندہ کمشنر ملتان محمد وقاص خان خاکوانی،نمائندہ ڈپٹی کمشنر ملتان ہدایت اللہ خان (اے ڈی سی)،ایڈمنسٹریٹر میٹروپولیٹن کارپویشن عمر اویس،نمائندہ فنانس ڈیپارٹمنٹ لاہورمہر ریاض حسین ہراج، اشفاق احمد، ٹیکنیکل ایکسپرٹ عبدالقادر،ٹیکنیکل ایکسپرٹ مسٹرآفتاب احمد،اشرف علی گل شریک تھے۔
تازہ ترین