• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کے ٹو کی مہم جوئی، 3 کوہ پیما کیمپ 2 پہنچ گئے


پاکستان کے پہاڑی سلسلے کوہِ قراقرم پر واقع دنیا کی دوسری سب سے بلند چوٹی کے ٹو کو موسم سرما کے دوران سر کرنے کا دوسرا مرحلہ جاری ہے۔

کے ٹو کی مہم جوئی کرنے والے 3 کوہ پیما کیمپ 2 پہنچ گئے، 2پاکستانی اورایک غیرملکی کوہ پیما پر مشتمل ٹیم 6 ہزار 610 میٹر کی بلندی پر پہنچ گئے ہیں۔

پاکستانی کوہ پیما علی سد پارہ، ان کے بیٹے ساجد سد پارہ اور غیرملکی کوہ پیما جون اسنوری پر مشتمل 3 رکنی ٹیم کے ٹو کے کیمپ ٹو پہنچ چکی ہے اور اب یہ یہاں سے کیمپ 3 جائیں گے۔

3 رکنی اس ٹیم کی قیادت آئس لینڈ کے کوہ پیما جون اسنوری کر رہے ہیں۔


ٹیم کیمپ تھری پہنچ کر چند گھنٹے آرام کرے گی اور شام 6 بجے دوبارہ مہم جوئی شروع کرے گی۔

تینوں کوہ پیما گزشتہ رات 9 بجے سے مسلسل کوہ پیمائی کر رہے ہیں جو پلان کے مطابق کل (پیر کے روز) صبح 9 بجے کے ٹو کی بلند ترین چوٹی کو سر کر لیں گے۔

تازہ ترین