• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تحریک انصاف اتحادی ق لیگ کو 1 سینیٹ نشست دینے پر آمادہ


حکمران جماعت تحریک انصاف ( پی ٹی آئی ) نے اتحادی جماعت ق لیگ کو سینیٹ کی ایک نشست دینے پر آمادگی کا اظہار کردیا ہے۔

حکومتی ذرائع کے مطابق پنجاب میں سینیٹ کی ایک نشست مسلم لیگ (ق) کو دی جائے گی۔

تحریک انصاف اور اتحادی جماعت ق لیگ کے درمیان سینیٹ کی ایک نشست پر اتفاق ہوگیا ہے۔


ذرائع کے مطابق پنجاب میں سینیٹ کی ایک نشست پر کم از کم 48 ووٹ درکار ہیں جبکہ ق لیگ کے پاس صوبائی اسمبلی میں صرف 10ووٹ ہیں۔

مسلم لیگ ق کی طرف سے پنجاب سے سینیٹ امیدوار کے لیے کامل علی آغا مضبوط امیدوار ہیں۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان اور پرویز الہٰی کے درمیان سینیٹ الیکشن کی حکمت عملی پر بات چیت ہوئی تھی۔

تازہ ترین