• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آج کھوکھر پیلس کی بدمعاشی ملیا میٹ ہوگئی، شہباز گل


وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے سیاسی روابط شہباز گل نے کہا ہے کہ آج کھوکھر پیلس کی بدمعاشی ملیا میٹ ہوگئی ہے۔

ایک بیان میں شہباز گل نے کہا کہ حکومت پنجاب نے اربوں روپےکی 38 کنال زمین سے قبضہ ختم کروادیا۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان واگزار کرائی گئی زمین پر غریبوں کے لیے گھر بنوائیں گے۔


شہباز گل نے مزید کہا کہ عثمان بزدار، لاہور پولیس اور ضلعی انتظامیہ کو زمین سے قبضہ ختم کروانے پر مبارک باد دیتے ہیں۔

تازہ ترین