• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی: پولیس کی کارروائیاں، ایک ہفتے میں 854 ملزمان گرفتار

کراچی پولیس کی کارروائیاں، ایک ہفتے میں 854 ملزمان گرفتار
فائل فوٹو

کراچی پولیس نے گزشتہ ایک ہفتے کے دوران جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیاں کرتے ہوئے 854 سے زائد ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ 

ترجمان کراچی پولیس کا کہنا تھا کہ گرفتار ملزمان سے لاکھوں روپے مالیت کی منشیات برآمد کی گئی.

انھوں نے بتایا کہ گرفتار ملزمان سے 102 سے زائد غیر قانونی اسلحہ بمعہ ایمونیشن اور دستی بم بھی برآمد کیا گیا ہے۔ 

ایک ہفتے کے دوران مجموعی طور پر 55 موٹر سائیکلیں اور 05 گاڑیاں و ٹرک تحویل میں لیے گئے ہیں۔ 

ترجمان کے مطابق گرفتار ملزمان کے خلاف مقدمات درج کر کے تفتیشی حکام کے حوالے کیا گیا۔

تازہ ترین