• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امریکی پابندیوں کے باوجود تیل برآمدات میں اضافہ ہوا‘ ایران

تہران ( نیوز ڈیسک) ایران نے دعویٰ کیا ہے کہ امریکی پابندیوں کے باوجود تیل کی برآمدات میں اضافہ ہوا۔ ایرانی وزیر تیل بیژن نامدار زنگنہ نے کہا کہ تمام تر پابندیوں کے باوجود ایرانی تیل اور اس سے متعلق مصنوعات کی برآمدات میں کمی کے بجائے مسلسل اضافہ ہوا۔میڈیا سے بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ایران نے پابندیوں کے دور میں برآمدات کا نیا ریکارڈ بنایا۔ یاد رہے کہ ایران پر 2018ء میں لگائی گئی امریکی پابندیوں سے قبل یومیہ خام تیل کی برآمدات 28لاکھ بیرل تھیں، جو 2020ء میں کم ہو کر 3لاکھ بیرل یومیہ رہ گئی تھیں۔
تازہ ترین