• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

PDM کے بیانیہ میں تضاد، جلد اپنی موت آپ مرجائیگی، پرویز خٹک

نوشہرہ (نمائندہ جنگ، اے پی پی)وفاقی وزیر دفاع پرویز خٹک نے کہا ہے کہ پاکستان ڈیموکرٹیک مومنٹ میں شامل جماعتیں ایک دوسرے سے بدظن ہیں اور انکے اندرونی اختلافات کھل کر عوام کے سامنے آ گئے ہیں، بلاول بھٹوزرداری سمیت کچھ اپوزیشن رہنما تحریک عدم اعتماد لانے کے حق میں ہیں جبکہ مولانافضل الرحمٰن، مریم نواز سمیت دیگر پارٹی کے قائدین لانگ مارچ کرنے کی بات کرتے ہیں انکے بیانیہ میں تضاد ہے بہت جلد پی ڈی ایم کی تحریک اپنی موت آ پ مرجا ئے گی اور ان کا یہ مصنوعی الحاق خزان کے پتوں کی طرح بکھر جائے گی مریم نواز ،مولانا فضل الرحمان ،بلاول بھٹو زرداری اقتدار کی کرسی سے محرومی کی وجہ سے حواس باختہ ہوچکے ہیں اور وہ کسی بھی غیر جمہوری طریقے سے اقتدار کی کرسی تک پہنچنے کی ناکام کوشش کررہے ہیں ۔وہ نظام پور کے علاقے پیران کو بجلی کی فراہمی کے منصوبے اور کاہی گریڈ اسٹیشن کے افتتاح کے بعد شمولیتی جلسے سے خطاب کررہے تھے۔انہوں نے کہا کہ اپوزیشن کو 2013کے انتخابات انتظا ر کرنا ہو گا لیکن افسوس 2023کے انتخابات میں بھی انہیں منہ کی کھانی پڑے گی۔ کیونکہ عوام پاکستان کو تباہی کے دلدل میں پہنچانے سابق حکمرانوں کو کبھی دوبار منتخب نہیں کریں گے۔

تازہ ترین