• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نواز شریف سے وفا کرنیوالوں کے گھر گرائے جارہے ہیں، مریم نواز

نواز شریف سے وفا کرنیوالوں کے گھر گرائے جارہے ہیں، مریم نواز 


لاہور ( نیوز ایجنسیاں ) مریم نواز کا کہنا ہے کہ نواز شریف سے وفا کرنیوالوں کے گھر گرائےجارہے ہیں، بنی گالا کے ناجائز محل کو قانونی قرار دیا جاتا ہے مگر اپوزیشن کے گھر ان کے شر سے محفوظ نہیں۔ مریم نواز نے لاہور میں لیگی رہنما کا گھر کھوکھر پیلس کو گرائے جانے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر شیئر کرتے ہوئے سخت تنقید کا نشانہ بنایاہے۔اپنے ٹوئٹرپیغام میں مریم نوازنے کہا کہ بن گالہ کا ناجائز محل قانونو قرار دے کر مخالفین کے گھر گرائے جا رہے ہیں، ’’کھوکھر برادران جماعت کا بہت بڑا سرمایہ ہیں، ظلم و انتقام کا سامنا کیا مگر نا پیچھے ہٹے نا ہی نواز شریف سے بیوفائی کی۔ شاباش!‘‘ مریم نواز کا اپنے پیغام میں کہا کہ’’ ایک قانون طاقتور کیلئے جو بنی گالا کے ناجائز محل کو قانونی بنا دیتا ہے، دوسرا قانون مخالفین کے لئے جس کے شر سے اپوزیشن کے گھر محفوظ نہیں۔ ظلم جب حد سے بڑھتا ہے تو مٹ جاتا ہے، نواز شریف سے وفا کے جرم میں انتقام کا نشانہ بننے والے سب ساتھیوں کو سلام ہو۔

تازہ ترین