• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پشاور، لین دین کے تنازعہ پر نوجوان اغواء

پشاور( کرائم رپورٹر) تھانہ رحمان بابا کی حدود دیر کالونی سے لین دین کے تنازعہ پرنوجوان کو اغواء کر لیا گیا ۔طارق نے رپورٹ درج کراتے ہوئے پولیس کو بتایاکہ اسکا عنایت اللہ سکنہ پتنگ چوک کے ساتھ پراپرٹی کا مشترکہ کاروبار تھا جو بعد میں ختم ہو گیا گزشتہ روز عنایت اللہ نے اپنے بیٹوں ثناء اللہ اور وقاص کے ہمراہ آکر اس کے سترہ سالہ بیٹے عادل کو اغواء کر لیا مدعی کے مطابق اس کے بیٹے کو فلور مل میں محبوس رکھا گیا ہے جس پر پولیس نے فلور مل کے مالک سمیت چار افراد کے خلاف اغواء کا مقدمہ درج کر لیا وجہ عداوت پیسوں کے لین دین کا تنازعہ بتایا جارہاہے۔
تازہ ترین