کوئٹہ(سٹی ڈیسک)جماعت اسلامی زون 6 کوئٹہ کے جنرل سیکرٹری عبدالغفار مدنی کاکڑ نے کہا ہے کہ تیزی سے بڑھتی ہوئی کرپشن نے ملک کو بحرانوں سے دوچار کردیا ہے سراج الحق نے کرپشن کیخلاف جہاد شروع کرکے قوم کی بہترین رہنمائی کی ہے عوام جماعت اسلامی میں شامل ہوکر کرپشن فری بلوچستان مہم کو کامیاب بنائیں ان خیالات کااظہار انہوںنے سبزل روڈ مسلم آباد یونٹ کے افتتاح کے موقع پر اجلا س سے خطاب کرتے ہوئے کیااجلاس میں عبدالباقی لالہ نقیب اللہ اور یونٹ صدر عبدالوحید وجنرل سیکرٹری نقیب اللہ نے شرکت کی اس موقع پر فیصلہ کیاگیا کہ جماعت اسلامی کی دعوت گھر گھر تک پہنچانے کا وقت آگیا ہے دیگر سیاسی جماعتوں کی ناقص کارکردگی لوٹ مار اور نااہلی نے عوام کو پریشان کردیا ہے انہوںنے کہا کہ جماعت اسلامی ہر قسم کی کرپشن سے پاک جماعت ہے اور یہ ہر قسم کے تعصب وموروثیت سے پاک پارٹی صرف جماعت اسلامی ہے اس لئے یہ پارٹی ہر علاقے قوم وزبان کے لوگوں کی مشترکہ پارٹی ہے لہٰذا ملک کے عوام جماعت اسلامی کے قائدین کا بھرپور ساتھ دیں اور جماعت اسلامی کے ممبر بن کر عوام کی بے لوث خدمت کریں۔