آپ آف لائن ہیں
ہفتہ14؍رجب المرجب 1442ھ 27؍فروری 2021ء
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
Jang Group

شرمیلا فاروقی کا بختاور بھٹو کیلئے محبت بھرا پیغام

پاکستان پیپلز پارٹی کی رہنما اور رکن سندھ اسمبلی شرمیلا فاروقی نے سابق وزیرِاعظم شہید بے نظیر بھٹو کی بڑی صاحبزادی بختاور بھٹو  کے لیے سوشل میڈیا پر محبت بھرا پیغام جاری کیا ہے۔

بختاور بھٹو زرداری آج اپنا 31 واں یومِ پیدائش منا رہی ہیں اور اس ضمن میں اُنہیں جہاں دُنیا بھر سے مختلف پیغامات موصول ہورہے ہیں تو وہیں پی پی رہنما شرمیلا فاروقی نے بھی اُن کے لیے خصوصی پیغام جاری کیا ہے۔

شرمیلا فاروقی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر بختاور بھٹو اور محمد چوہدری کی منگنی کی تقریب کی دلکش تصویر شیئر کی ہے۔

مذکورہ تصویر میں جلد ہی شادی کے بندھن میں بندھنے والا یہ جوڑا بلاول ہاؤس کراچی میں موجود ہے۔

بختاور بھٹو خوبصورت عروسی لباس میں ملبوس ہیں جبکہ اُن کے منگیتر نے سفید لباس زیب تن کیا ہوا ہے۔

شرمیلا فاروقی نے تصویر کے کیپشن میں بختاور بھٹو کو سالگرہ کی مبارکباد دی۔

اُنہوں نے بختاور بھٹو کو دُعا دیتے ہوئے لکھا کہ ’آپ رواں سال اور زندگی کے تمام سالوں میں ایسے ہی خوش رہیں۔‘

واضح رہے کہ بختاور بھٹو زرداری 25 جنوری 1990 کو کراچی میں پیدا ہوئیں، بختاور بھٹو زرداری نے انگریزی ادب میں ایم اے اور گریجویشن ایڈن برگ یونیورسٹی سے پاس کیا۔

بختاور بھٹو زرداری کی شادی کی تقریبات کا آغاز بھی ہوگیا ہے، بختاور بھٹو کے محمود چوہدری سے نکاح کی تقریب 29 جنوری کو منعقد کی جائے گی جبکہ ’بارات‘ کی تقریب 30 جنوری کو ہوگی۔

خاص رپورٹ سے مزید