• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شرمیلا فارقی نے بختاور کی شادی سے قبل ہونے والے میلاد کی تصویریں شیئر کر دیں

پاکستان پیپلز پارٹی کی رہنما اور رکن سندھ اسمبلی شرمیلا فاروقی نے سابق وزیرِاعظم شہید بے نظیر بھٹو کی بڑی صاحبزادی بختاور بھٹو  کی شادی سے قبل منعقد کیے جانے والی محفلِ میلاد کی تصویریں سوشل میڈیا پر شیئر کردی۔

بختاور بھٹو زرداری کی شادی کی تقریبات 27 جنوری کو شروع ہوں گی اور اس ضمن میں گزشتہ روز بلاول ہاؤس کراچی میں بختاور بھٹو کی محفلِ میلاد کا انعقاد کیا گیا تھا۔

 محفل میلاد میں فریال تالپور ،ڈاکٹر عذرا فضل پیچوہو ، شگفتہ جمانی، ندا کھڑو، سعدیہ جاوید، ہیر سوہو، کلثوم چانڈیو ،ماروی فصیح ،سجیلا لغاری، شاہینہ شیر علی، شرمیلا فارقی، شازیہ کریم، سیمی سومرو، تنزیلہ قمبرانی، رخسانہ شاہ اور پروین بشیر قائمخانی نے شرکت کی۔

تفصیلات کے مطابق پی پی رہنما شرمیلا فاروقی نے اپنے تصدیق شدہ انسٹاگرام اکاؤنٹ پر مختف اسٹوریز شیئر کیں۔

شرمیلا فاروقی نے اپنی انسٹا اسٹوری میں بختاور بھٹو کی محفلِ میلا کی کچھ تصویریں شیئر کی ہیں۔

مذکورہ تصویروں میں دیکھا جاسکتا ہے شرمیلا فاروقی سمیت دیگر پی پی رہنما کورونا وائرس ایس او پیز پر عمل کرتے ہوئے محفلِ میلاد میں موجود ہیں۔

شرمیلا فاروقی نے محفلِ میلاد کی تصویر کے کیپشن میں بختاور بھٹو اور محمود چوہدری کے لیے دُعائیہ پیغام جاری کرتے ہوئے لکھا کہ ’اللّہ تعالیٰ اس جوڑے کو اپنی نعمتوں اور رحمتوں سے نوازے، آمین۔‘

اس کے علاوہ بھی شرمیلا فاروقی نے بختاور بھٹو کی محفلِ میلاد کی دیگر تصاویر شیئر کیں۔

دوسری جانب ترجمان بلاول ہاؤس کے مطابق بختاور بھٹو زرداری کی شادی کی تقریبات 27 جنوری کو شروع ہوں گی، ان کا محمود چوہدری سے نکاح 29 جنوری کو اور ولیمہ 30 جنوری کو ہوگا۔ 

یاد رہے کہ بختاور بھٹو زرداری نے گزشتہ برس 27 نومبر کو پاکستانی نژاد دبئی کے کاروباری شخص محمود چوہدری سے منگنی کی تھی۔

منگنی کی تقریب بلاول ہاؤس کراچی میں منعقد ہوئی تھی، جس میں دونوں خاندانوں کے قریبی افراد اور انتہائی اہم شخصیات نے شرکت کی تھی۔

اپنے خاندان میں چند دہائیوں بعد آنے والے خوشی کے پہلے موقع کی تقریب میں پیپلز پارٹی کے چیئرمین اور بختاور بھٹو کے بھائی بلاول بھٹو زرداری نے کورونا وائرس میں مبتلا ہونے کے باعث شرکت نہیں کی تھی۔

تازہ ترین