• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹرمپ صدارت کے آخری لمحات میں شدیداداس تھے: امریکی صحافی

20جنوری کو امریکا کے صدر کے عہدے سے سبکدوش ہونے والے امریکی صدر اپنی صدارت کے آخری لمحات میں شدید اداس تھے۔

ایسا کہنا ہے امریکا کے نامور صحافی کا جو امریکا کے نئے صدر جوبائیڈن کی تقریب حلف برداری کو کور کرنے اور ٹرمپ کی صدارت کے دور میں وائٹ ہاؤس میں رپورٹنگ کرنے پر مامور تھے۔


ٹرمپ کی صدارت کے آخری لمحات کا آنکھوں دیکھا حال بیان کرتے ہوئے صحافی نے کہا کہ ٹرمپ اپنی صدارت کے آخری لمحات میں انتہائی اداس تھے اور انہوں نے خود کو کافی تنہا کرلیا تھا۔

صحافی کا کہنا تھا کہ یہ ایک انتہائی افسردہ اور جذباتی سا مرحلہ تھا کیونکہ اس سے قبل صدارتی دور میں ٹرمپ کو اتنا تنہا اور اداس نہیں دیکھ گیا۔

صحافی نے بتایا کہ انہوں نے صدارت کے دوران ٹرمپ کو کبھی اتنا تنہا نہیں دیکھا، وائٹ ہاؤس چھوڑنے سے قبل اپنی الوداعی تقریب سے ٹرمپ نے انتہائی کم افراد سے خطاب کیا ۔

تازہ ترین