مریم نواز کی زیر صدارت مسلم لیگ (ن) کی مشترکہ پارلیمانی پارٹی کا اجلاس ہوا۔
اجلاس میں سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی، ارکان قومی اسمبلی اور سینیٹرز نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔
اس موقع پر اپوزیشن لیڈر شہباز شریف اور سابق وزیر دفاع خواجہ آصف کی تصویریں کرسیوں پر رکھی گئیں۔
شاہدخاقان عباسی نے مشترکہ پارلیمانی پارٹی کی سیاست اور پارلیمانی صورتحال پر بریفنگ دی۔
مریم نواز نے مشترکہ پارلیمانی پارٹی کے اجلاس میں سابق وزیراعظم نواز شریف کا پیغام پڑھ کر سنایا۔