• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سینیٹ الیکشن لڑنے کا اعلان، شہباز گل کے ن لیگ پر طنز کے وار


وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی شہباز گل نے اپوزیشن کی سب سے بڑی جماعت مسلم لیگ (ن) کے سینیٹ الیکشن لڑنے کے اعلان پر طنز کے وار کردیے۔

شہباز گل نے مریم نواز کے بیان اور ن لیگ کے فیصلے پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ یہ وہی ن لیگ ہے نہ جو اسمبلیوں سے استعفے دے رہی تھی اور اب سینیٹ الیکشن میں حصہ لے گی۔

انہوں نے کہاکہ پہلے یہ سینیٹ الیکشن لڑیں گے اور اس کے بعد استعفے دیں گے، مطلب استعفے تو لطیفے ہوگئے ہیں۔


وزیراعظم کے معاون خصوصی نے مزید کہاکہ کیا یہ وہی جماعت ہے جو پارلیمان سے استعفے دے رہی تھی؟، دراصل یہ جرائم پیشہ لوگ ہیں۔

اُن کا کہنا تھاکہ یہ جرائم پیشہ لوگ پہلے دھمکی دیتے ہیں اگر نہ سنو تو پاؤں میں پڑجاتے ہیں۔

شہباز گل نے یہ بھی کہاکہ مجھے پوچھنا تھا مریم بی بی کی جماعت نے کیا قوم کو پاگل سمجھ رکھا ہے؟

تازہ ترین