• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وفاقی حکومت کا 4 بجلی تقسیم کار کمپنیوں سے جان چھڑانے کا فیصلہ


وفاقی حکومت نے بھاری خسارے کی شکار 4 اہم بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں سے جان چھڑانے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

ذرائع کے مطابق چاروں بجلی تقسیم کار کمپنیوں کو صوبوں کو دینے کے لیے معاملہ مشترکہ مفادات کونسل لے جانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

وفاقی حکومت نے بھاری خسارے کی شکار 4 اہم بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں سے جان چھڑانے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

سرکاری ذرائع کے بتایاہے کہ چاروں بجلی تقسیم کار کمپنیوں کو صوبوں کو دینے کے لیے معاملہ مشترکہ مفادات میں لے جانے کافیصلہ ہوا ہے۔


ذرائع کا کہنا ہےکہ وفاقی حکومت نے حیدر آباد اور سکھر الیکٹرک سپلائی کمپنیاں سندھ جب کہ پشاور اور ٹرائبل الیکٹرک سپلائی کمپنیاں خیبر پختونخوا حکومت کو دینے کا منصوبہ بنایا ہے۔

وفاقی حکومت نے اس سلسلے میں پاور ڈویژن کو معاملہ مشترکہ مفادات کونسل میں لے جانے کی تیاری کی ہدایت کی گئی ہے۔

ذرائع کے مطابق بجلی چوری، ترسیل اور تقسیم کے نقصانات سنگین مسئلہ بن چکا ہے جب کہ بلوں کی عدم ادائیگی بھی ایک بڑا مسئلہ ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ پشاور الیکٹرک سپلائی کمپنی کے سالانہ نقصانات 38 اعشاریہ 69 فیصد پر پہنچ چکے ہیں اور ٹرائبل الیکٹرک سپلائی کمپنی کے نقصانات 16 اعشاریہ 19 فیصد ہیں۔

سکھر الیکٹرک سپلائی کمپنی کے سالانہ نقصانات 36 اعشاریہ 27 فیصد اور حیدر آباد الیکٹرک سپلائی کمپنی کے نقصانات 28 اعشاریہ 82 فیصد پر پہنچ گئے۔

تازہ ترین