• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مریم نواز کو تحریک عدم اعتماد پر منالیں گے، راجا پرویز اشرف


سابق وزیراعظم اور پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما راجا پرویز اشرف نے کہا ہے کہ تحریک عدم اعتماد پر مریم نواز کو منالیں گے۔

ایک بیان راجا پرویز اشرف نے کہا کہ اپوزیشن اتحاد (پی ڈی ایم) کی جماعتوں میں مکمل ہم آہنگی ہے، 4 فروری کو اجلاس بلایا ہے۔

انہوں نے کہاکہ پی ٹی آئی حکومت کے خلاف تمام جمہوری راستے استعمال کریں گے۔

ادھر مسلم لیگ (ن) کی پارلیمانی پارٹی کے اجلاس میں پارلیمنٹرین نے عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد کی مخالفت کردی ہے۔


اس سے قبل سابق صدر آصف زرداری نے پی ڈی ایم کے اتحاد سے متعلق گزشتہ روز اہم بیان دیا تھا اور کہا تھا کہ ہم حکومت کے خلاف ہر آپشن کو استعمال میں لائیں گے۔

چند دن قبل پی پی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے لاڑکانہ میں تقریب سے خطاب میں اپوزیشن اتحاد کو حکمت عملی بدلنے کا مشورہ دیا تھا۔

بلاول بھٹو زرداری کا بیان سامنے آنے کے بعد اپوزیشن کی سب سےبڑی جماعت ن لیگ نے اس پر شدید ردعمل کا اظہار کیا تھا جبکہ حکومت کی جانب سے اس کی تعریف کی گئی تھی۔

تازہ ترین