• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بلاول بھٹو کا اپوزیشن قیادت کو حکمت عملی بدلنے کا مشورہ


پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے اپوزیشن اتحاد (پی ڈی ایم) کی قیادت کو حکمت عملی بدلنے کا مشورہ دے دیا۔

لاڑکانہ میں تقریب سے خطاب میں بلاول بھٹو زرداری نے وزیراعظم عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد کے آپشن کو درست قرار دیا۔

انہوں نے کہاکہ سلیکٹڈ، کٹھ پتلی، نالائق اور نااہل وزیراعظم کو گھر بھیجنے کا درست طریقہ تحریک عدم اعتماد ہے۔

پی پی چیئرمین نے مزید کہا کہ ہم اپوزیشن اتحاد کی قیادت کو قائل کرنے کی کوشش کریں گے کہ وہ وزیراعظم کے خلاف تحریک عدم اعتماد کا آئینی طریقہ استعمال کریں۔


اُن کا کہنا تھاکہ اتحادیوں کو منائیں گے کہ وہ احتجاجی حکمت عملی بدلیں اور حکومت کو گھر بھیجنے کے لیے جمہوری و آئینی طریقہ اپنائیں۔

بلاول بھٹو زرداری نے یہ بھی کہاکہ جب ہم اپنی حکمت عملی پر اتحادیوں کو منالیں گے تو ہماری چائے کی دعوت سے بھی حکومت پر اتنی گھبراہٹ طاری ہوجائے گی جتنی دس جلسوں سے بھی نہیں ہوئی۔

تازہ ترین