• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

میں وزیراعظم یا کسی وفاقی وزیر کو جواب دہ نہیں ہوں، مراد علی شاہ


وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ وہ وزیراعظم عمران خان یا کسی وفاقی وزیر کو جوابدہ نہیں ہیں۔

میڈیا سے گفتگو میں سید مراد علی شاہ نے کہاکہ آئین کے مطابق وہ صر ف سندھ اسمبلی کو جوابدہ ہیں، وفاقی وزیر علی زیدی کے جواب پر تبصرہ نہیں کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کے نام خط خفیہ معاملہ تھا جسے سوشل میڈیا پر چڑھادیا گیا، ہم کبھی بھی اجلاس کے اندر کی ویڈیو منظر عام پر نہیں لائیں گے۔


وزیراعلیٰ سندھ نے مزید کہاکہ قومی احتساب بیورو (نیب) کے کسی ریفرنس کا علم نہیں، مجھے آپ لوگوں سے پتا چلا ہے۔

تازہ ترین