سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشنز نے ججز کی خالی اسامیاں جلد بھرنے کا مطالبہ کردیا۔
اعلامیے کے مطابق سپریم کورٹ بار نے ججز کی خالی اسامیوں پر جلد تعیناتیوں کا مطالبہ کیا ہے۔
اعلامیے میں کہا گیا کہ صرف لاہور ہائی کورٹ میں 20 ججوں کی نشستیں خالی ہیں۔
سپریم کورٹ بار کے مطابق جلد اور فوری انصاف کی فراہمی کے لیے جوڈیشل کمیشن ججز کو فوری تعینات کرے۔
اعلامیے میں سپریم کورٹ بار نے مزید کہاکہ جج کے تقرر کے لیے آرٹیکل 175 ارے میں ترمیم کی جائے۔