• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہر ایک کی عزت ہوتی ہے، جسٹس عامر فاروق نیب ڈائریکٹر پر برہم


اسلام آباد ہائی کورٹ کے جج جسٹس عامر فاروق قومی احتساب بیورو (نیب) کے ڈائریکٹر پر برہم ہوگئے۔

اسلام آباد ہائی کورٹ میں پیپلز پارٹی کی رہنما رخسانہ بنگش کی عبوری ضمانت پر سماعت ہوئی، عدالتی حکم پر ڈائریکٹر نیب پیش ہوئے ہیں۔

دوران سماعت جسٹس عامر فاروق نے نیب ڈائریکٹر پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ میڈیا ٹرائل نہیں ہونا چاہیے، ہر ایک کی عزت ہوتی ہے۔

جج نے ریمارکس دیتے ہوئے کہاکہ تفتیشی افسرکو یہ پتہ نہیں ہوتا کہ اس نے عدالت میں کیا اور کیسے بات کرنی ہے۔


انہوں نے کہاکہ یہ وائٹ کالر کرائم ہیں، قتل کے مقدمات نہیں جو ٹارچر کریں تو کچھ مل جائے گا، کال اپ نوٹس سے متعلق تفتیشی افسروں کو سپریم کورٹ کے فیصلے پڑھائیں۔

جسٹس عامر فاروق نے مزید کہاکہ جب رخسانہ بنگش کے بیٹے نے نیب کو جواب دے دیا تو پھر مشکوک کیا رہ گیا؟

ان کا کہنا تھاکہ عدالت کے روبرو نیب ڈائریکٹر صاحب ویسے ہی جواب دے رہے ہیں ،جیسے تفتیشی افسرنے دیے تھے۔

دوران سماعت جج نے یہ بھی کہاکہ اگر آپ ایسے کریں گے تو ہم ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) یا چیئرمین نیب کو طلب کرلیتے ہیں۔

ڈپٹی پراسیکیوٹرجنرل نیب سردار مظفر نے عدالت کو بتایا کہ تفتیشی افسرسے غلطی ہوئی، وہ معذرت چاہتے ہیں۔

تازہ ترین