سپریم کورٹ میں شریف خاندان کے دولت (ویلتھ) ٹیکس کیس میں فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کے وکیل نے وضاحت دے دی۔
دوران سماعت وکیل نے بتایا کہ شریف خاندان نے ویلتھ ٹیکس کی ادائیگی تاخیر سے کی، جس پر ایڈیشنل ٹیکس کا نوٹس بھیجا گیا۔
عدالت کے روبر وکیل نے کہاکہ شریف خاندان نے ایف بی آر کے نوٹس کو لاہور ہائی کورٹ میں چیلنج کردیا ہے۔
سپریم کورٹ نے وکیل کے بیان پر استفسار کیا کہ ایف بی آر نے ٹیکس نوٹس 1997ء میں دیا جبکہ ایڈیشنل ٹیکس کا نوٹس 2002ء میں دیا گیا، محکمہ 5 سال تک کیوں بیٹھا رہا؟
عدالت نے سوال کیا کہ ویلتھ ٹیکس کے خلاف شریف خاندان کی اپیلوں پر اب تک کیا ہوا ہے؟
سپریم کورٹ نے وکیل کو ایف بی آر سے کیس کے حوالے سے نئی ہدایات لے کر آگاہ کرنے کا حکم دے دیا۔