کراچی (اسٹاف رپورٹر) شیعہ علماء کونسل پاکستان صوبہ سندھ کے صدر علامہ سید ناظر عباس تقوی نے صوبائی کونسل کے اجلاس کے بعد پریس کانفرنس کر تے ہوئے کہا کہ شیعہ علماء کونسل اپنے مطالبات کی منظوری کیلئے 14فروری کو سکھر پریس کلب سے وزیر اعلی ہاوس کراچی تک لانگ مارچ کرے گی جس کا مقصد یہ باورکرانا ہے کہ پاکستان ایک اسلامی ریاست ہے اور اس کے اندر تمام مذاہب کے لوگوں کو اجازت ہے کہ وہ آزادی کے ساتھ اپنی مذہبی رسومات کو انجام دیں اور اس میں ریاست کی طرف سے کو ئی مداخلت نہیں ہوگی یہ وژن قائد اعظم محمد علی جناح کا بھی تھا لیکن کئی سالوں سے پاکستان کے اندر عزاداری سید الشہداء منعقد کر نے والوں کے خلاف سازشوں کا جال بنا جارہا ہے ا ہم نے کئی بار مسائل کو بات چیت کے زر یعے حل کر نے کی کو شیش کی لیکن اس سال ماہ محرم میں پورے سندھ کے اندر جو عزادار اپنے گھروں سے نکل کر پیدل جلوسوں میں شر یک ہوئے ان پر بلاجواز 80سے زائد ایف آئی آر درج کی گئی جو قابل مذمت عمل ہے ،ہم نے اس سے پہلے لانگ مارچ صوبائی حکومت کے نمائندوں کے وفد کی اس یقین دہانی کے بعد ملتوی کردیاتھا کہ مسائل کو فوری حل کیا جائے گا لیکن ابھی تک مسائل آج اپنی جگہ بر قرار ہیں اس تمام صورتحال کو دیکھتے ہوئے ہم نے فیصلہ کیا ہے کہ 14فر وری کو ہم لانگ مارچ کریں گے اور اپنے آخری مطالبے کی منظوری تک وزیر اعلیٰ ہاوس پر دھرنا دئیے رہیں گے ۔