کراچی (اسٹاف ر پو ر ٹر )امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق نے جماعت اسلامی کے مرکزی میڈیا کوآرڈینیٹر سرفراز احمد کے بھائی نثاراحمد کے انتقال پر ان کے گھر جاکر ملاقات واظہار تعزیت کیا۔ملاقات میں جماعت اسلامی پاکستان کے مرکزی ڈپٹی سکریٹری محمد اصغر، امیرجماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمٰن، نائب امراء کراچی ڈاکٹر اسامہ رضی، عبد الوہاب،سکریٹری کراچی منعم ظفر خان،ڈپٹی سکریٹری یونس بارائی ودیگر بھی موجود تھے۔دریں اثناء مرحوم کے انتقال پر نائب امراء برجیس احمد،ڈاکٹر واسع شاکر،مسلم پرویز،راجا عارف سلطان، انجینئر سلیم اظہر، محمد اسحاق خان ودیگر نے بھی سرفراز احمد سے تعزیت کی ہے۔