• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

معیشت کی بہتری کیلئے پاکستان کو 12ارب ڈالر قرضہ ملنے کا امکان

اسلام آباد ( تنویر ہاشمی ، مہتاب حیدر) عالمی بنک کی جانب سے آئندہ پانچ سال کیلئے کنٹری پارٹنرشپ فریم ورک کے تحت پاکستان کیلئے 12ارب ڈالر قرضے کی فراہمی کا امکان ہے جو پاکستان میں معیشت کے مختلف شعبوں کیلئے ہوگا، عالمی بنک نے اس حوالے سے سرکاری طور پر قرضے کے حجم کے بارے میں اعلان نہیں کیا تاہم ذرائع کے مطابق توقع ہے کہ عالمی بنک کی جانب سے آئندہ پانچ سال کے قرضے کا حجم 12ارب ڈالر تک ہو گا، عالمی بنک پاکستان کیلئےمالی سال 2022سے 2026کے آئندہ پانچ سال کیلئے10سے 12ارب ڈالر کے نیا کنٹری پارٹنرشپ فریم ورک تیار کررہا ہے، یہ پارٹنر شپ پاکستانی معیشت کے مختلف شعبوں کا احاطہ کریگی ، عالمی بنک کے ایگزیکٹوبورڈ کی جانب سے پاکستان کیلئےکنٹری پارٹنرشپ فریم ورک مئی یا جون 2021 میں پیش کیا جائیگا، اس حوالے سے متعلقہ سٹیک ہولڈرز کے ساتھ مشاورت جاری ہےاور فریم ورک تکمیل کے آخری مراحل میں ہے ، وزیراقتصادی امورخسروبختیار سے عالمی بنک کے کنٹری ڈائر یکٹر ناجے بن حسائن نے ملاقات کی جس میں پاکستان میں عالمی بینک کی معاونت سے جاری منصوبوں پرتبادلہ خیال کیاگیا، اس موقع پرپاکستان اورعالمی بینک کے درمیان مختلف شعبوں میں معاونت بڑھانے کے مواقع پربھی بات چیت کی گئی۔ خسروبختیار نے کہا کہ عالمی بینک پاکستان کا اہم ترقیاتی شراکت دارہے اوربینک پاکستان کی اقتصادی اورسماجی ترقی کے شعبوں میں معاونت فراہم کررہاہے، پاکستان کی حکومت صحت، تعلیم، مقامی حکومت اورزرعی شعبہ کی ترقی پرخصوصی توجہ دے رہی ہے اورہماری خواہش ہے کہ عالمی بینک ان شعبوں میں پاکستان کیساتھ معاونت کومزید فروغ دے۔

تازہ ترین