اسلام آ باد ( نیوز رپورٹر) مسلم لیگ (ن) کے ممبران قومی اسمبلی نےگزشتہ روز اپوزیشن لیڈر شہباز شریف اور پار لیمانی لیڈر خواجہ آصف کی خالی نشستوں پر انکی تصاویر بطور احتجاج رکھ دیں اورانکا ر خ سپیکر ڈائس کی جانب کیاگیا، لیگی ممبران کا موقف تھا کہ شہباز شریف اور خواجہ آصف کے پروڈکشن آرڈر جاری نہیں کئے گئےجس کی وجہ سے یہ احتجاج کیا گیا ہے۔