راولپنڈی ( خبرنگار خصوصی )راولپنڈی رنگ روڈ مجوزہ منصوبہ میں آنے والی زمین کا ریڈیو سٹیشن سے چکری روڈ 32مواضعات کا ایوارڈ کر دیا گیا ۔ ڈسٹرکٹ پرچیز کمیٹی کی طرف سے زمین ایکوائر کرنے کیلئے مقرر کردہ ریٹس کوہی برقرار رکھا گیا ہے تاہم مالکان اراضی اس قیمت کیخلاف ریفرنس دائر کر سکتے ہیں ۔6603 کنال اراضی کے پہلے فیز کاایوارڈ کیا گیا ہے، لینڈ ایکوزیشن کلکٹر آرڈی اے و رنگ روڈ وسیم تابش نے گزشتہ روز مجوزہ رنگ روڈ منصوبہ کے پہلے فیز میں آنیوالی زمین کا ایوارڈ کیا۔ رنگ روڈ کے دوسرے فیز (اٹک) کی زمین کا ایوارڈ آئندہ ہفتہ کے دوران متوقع ہے جس کے بعد مالکان اراضی کو رقوم کی ادائیگی کا عمل شروع ہو جائے گا۔ منصوبہ کی زمین کی ایکوزیشن کیلئے پہلے ہی فنڈز آرڈی اے کو جاری ہو چکے ہیں۔