
ہزار روپے کے نوٹوں والی کاپی چھیننے، دوسری واردات میں خاتون سے موبائل چھیننے، پکڑ نے کی کوشش میں خاتون کے گھسٹ کر گرنے، تیسری واردات میں موبائل چوری، تھانہ جاتلی نے لیپ ٹاپ، سی پی یو، اسٹامپ پیپرز، رجسٹر اسٹام، کیمرہ ،پندرہ ہزار روپے اور دیگر کاغذات چوری ، دوسری واردات میں بکری چوری، تھانہ چونترہ نے 2 گائیں چوری ، تھانہ مری نے دوموبائل چھیننے، دوسری واردات میں گاڑی سے شناختی کارڈز،ڈرائیونگ لائسنس ،اے ٹی ایم کارڈ،پی ایم ڈی سی کارڈز،پانچ ہزارروپے اور سونے کی چین کے حامل میاں بیوی کے پرس شیشہ توڑ کر چرانے، دریں اثناء وفاقی پولیس نے گزشتہ سال میں ہونیو الے واقعات کے بھی مقدمات درج کرکے شہریوں کو مقدمات کے اندارج کے حوالے ریلیف دے دیا ۔گزشتہ روز کل 97مقدمات درج ہوئے جس میں گزشتہ سال کے بھی واقعات بھی شامل ہیں ۔تھانہ بھارہ کہو نے موبائل چھیننے،دوسرے واقعہ میں دکان میں داخل ہونے والے ملزمان سے 55 ہزار روپے چھیننے ، تیسرے واقعہ میں ڈاکوؤں نے 12 لاکھ روپے مالیت کے طلائی زیورات ونقدی چھیننے ، چوتھے واقعہ میں نقدی وطلائی زیورات چوری ،تھانہ بنی گالہ نے 15لاکھ روپے مالیت کے طلائی زیورات اور نقدی چوری، دوسرے واقعہ میں گھر سے 6لاکھ 25ہزارروپے مالیت کے طلائی زیورات اور نقدی چور ی،تھانہ ترنول نے 17لاکھ روپے مالیت کے طلائی زیورات ،ملکی وغیرملکی کرنسی چرانے، تھانہ آئی نائن نے سات لاکھ روپے مالیت کے طلائی زیورات اور کپڑے چوری ، دوسرے واقعہ میں موبائل اور نقدی چھیننے، تھانہ کوہسار نے موبائل اڑانے ،تھانہ سبزی منڈی نے نقدی وموبائل ، تھانہ کھنہ نے موبائل چھیننے ،تھانہ کوہسار ، تھانہ رمنا، تھانہ آئی نائن ، تھانہ نون ،تھانہ سہالہ نے کاریں ، تھانہ آبپارہ نے ایک ،تھانہ بہارہ کہو نے 2 ، تھانہ کورال نے ایک موٹرسائیکل چوری کے مقدمات درج کر لیے۔ ادھر آئی جی اسلام آباد قاضی جمیل الرحمان اورڈی آئی جی آپریشنز نے اکتوبر، نومبر اور دسمبر میں ون فائیو کالز کا ریکارڈ منگوا لیا۔ اس عرصہ میں رپورٹڈ کرائم پر فوری مقدمات درج کرنے کا بھی حکم دے دیاگیا،گزشتہ روز پچھلے سال کےواقعات کے 61 مقدمات درج کیے گئے۔