• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ملتان میٹروپولیٹن کارپوریشن کے خلاف گورنمنٹ کنٹریکٹرز کا احتجاج جاری

ملتان (سٹاف رپورٹر ) گورنمنٹ کنٹریکٹر ایسوسی ایشن جنوبی پنجاب ملتان کا میٹروپولیٹن کارپوریشن کے خلاف احتجاج جاری رہے گا،یہ بات گزشتہ روزحتجاجی مظاہرہ سے خطاب کرتے ہوئے سرپرست اعلی شیخ کرامت،جنرل سیکرٹری سجاد بھٹہ نے کی انہوں نے کہا کہ ملتان میٹرو کارپوریشن کے درجنوں کنٹریکٹرز سے وزیر اعلی کے نام سے کمشنر ملتان کے حکم پر کام کروا کر افسران اب منظوری اور بل کی ادا کرنے سے انکاری ہیں ہم وزیر اعظم پاکستان اور وزیراعلی پنجاب سے اپیل کرتے ہیں کہ ایسے کرپٹ مافیاافسران سے ملتان کو پاک کروایا جائے اور ان کے اثاثہ جات کی تحقیقات کرائی جائے کنٹریکٹرکلاس یہ واحد شعبہ ہے جو سب سے زیادہ ٹیکس ادا کرتا ہے اورکنٹریکٹر زکلاسکو زلیل و رسوا کیا جاتا ہے۔انہوں نے کہا کہ جن کنٹریکٹرزمنظوری اور بل رکے ہوئے ہیں ان کو ریلیز کرایا جائے تاکہ ان کی لیب اور ان کی مشنری تباہ ہونے سے بچ سکے اور شہرکے انتظامات اور ڈویلپمنٹ بہتر ہوسکے۔
تازہ ترین