• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پشاور،کنٹونمنٹ بورڈ کی حدود میں پارکنگ نرخ میں بے انتہا اضافہ

پشاور (لیڈی رپورٹر)کنٹونمنٹ بورڈ کی حدود میں پارکنگ نرخ میں بے انتہا اضافہ ہو گیا ہے ۔شہریوں نےمتعلقہ مافیا اور سرکاری کنٹریکٹر کے خلاف کارروائی عمل میں لانے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ سرکاری نرخ نامہ کو پس پشت ڈال دیا گیا ہے۔پارکنگ سٹینڈز انتظامیہ اور سرکاری کنٹریکٹرز پرائیویٹ رسید بک بنا کر گاڑی کے فی گھنٹہ 70روپے جبکہ موٹر سائیکل کے 50 روپے وصول کر رہی ہےجبکہ شاپنگ مالز کی پارکنگ بھی گھنٹوں کے حساب سے چارج ہونے لگی ہے کینٹ انتظامیہ کی جانب سے پارکنگ کیلئے مقرر کردہ سرکاری نرخنامے کے مطابق بازار میں 3 گھنٹے تک گاڑی پارک کرنے کی پارکنگ فیس 20روپے جبکہ موٹرسائیکل 10روپے، 6 گھنٹے تک گاڑی پارک کرنے کی فیس 30روپے جبکہ موٹر سائیکل 15 روپے، اسی طرح 6 گھنٹے سے زائد گاڑی پارک کرنے کی فیس 40روپے جبکہ موٹر سائیکل 20روپے رکھی گئی ہے اور انتظامیہ کے مطابق مزکورہ نرخنامہ پارکنگ ایریا میں اویزاں کیاجانے کا بھی حکم ہے۔
تازہ ترین